لک پاس کے قریب کوئٹہ تفتان مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے نوجوان کو کچل دیا

مستونگ(مانیٹرنگ ڈیسک)تیز رفتار ٹرالر گاڑی نے ایک راہگیر نوجوان کو کچل دیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ حادثہ لک پاس کے قریب کوئٹہ تفتان مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمد اکرم حریفال اور ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ لاش کو نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا جبکہ لیویز فورس نے ڈرائیور کو گاڑی سمیت تحویل میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں