منڈی بہاوالدین میں کشتی الٹنے سے 2خواتین، 4بچے جاں بحق

منڈی بہاوالدین (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ پنجاب میں واقع منڈی بہاﺅ الدین میں نور پور پیراں کے قریب دریا میں کشتی الٹنے سے 6افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مرنے والوں میں 2خواتین اور 4بچے شامل ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کار کو کشتی پر رکھ کر دریا عبور کیا جا رہا تھا کہ اچانک کشتی الٹ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں