جنرل یحییٰ، بھٹو اور شیخ مجیب سقوط ڈھاکہ کے مرکزی کردار ہیں، حافظ نعیم

لاہور (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سقوط ڈھاکہ کے تین مرکزی کردار جنرل یحییٰ خان، ذوالفقار علی بھٹو اور شیخ مجیب ہیں۔ سانحہ مشرقی پاکستان سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ پاکستان کروڑوں انسانوں کی جس تمنا اور قیادت کے جس وعدے پر بنا تھا وہ نظام قائم نہیں ہوا اور انگریز کا بنایا ہوا نظام چلتا رہا جس نے ناانصافیوں کو فروغ دیا اور فائدہ دشمن نے اٹھایا نتیجتاً ملک دو ٹکڑے ہوگیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جب تک اس نظام کو تبدیل کرکے عدل و انصاف کا اسلامی نظام قائم نہیں ہوگا سانحات کو روکنا کار محال ہے۔ ظلم و جبر کے گلے سڑے نظام سے چھٹکارا حاصل کرنا سانحہ سقوط ڈھاکہ کا سب سے بڑا سبق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں