وزیراعلیٰ بلوچستان کے 5 کروڑ روپے اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے، مزید رقم دی جائے، سلطان گولڈن کا مطالبہ
کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں گزشتہ دنوں ورلڈ ریکارڈ بنانے والے سلطان گولڈن نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے 5 کروڑ روپے کی رقم اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے، حکومت مزید رقم دے۔ سلطان گولڈن نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی صاحب 5 کروڑ روپے اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہیں، پانچ کروڑ سے کام نہیں چلتا، مزید رقم دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف صاحب مبارکباد دیں، امید ہے کہ وہ مجھے بلا کر خیر خبر لیں گے، ہم انتظار کریں گے۔
Load/Hide Comments


