کراچی سمیت بلوچستان کے ساحلی و میدانی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ
حب (نمائندہ انتخاب) کراچی کے مختلف حصوں سمیت بلوچستان کے ضلع حب و لسبیلہ کے مختلف ساحلی و میدانی علاقوں ،وندر ،گڈانی ،اوتھل ،بیلہ سمیت مضافات میں گزشتہ رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں نے کلمہ طیبہ کا وردشروع کردیا اور گھروں سے باہر نکل آئے زلزلے کے جھٹکے لگنے کے بعد لوگوں میں شدید وہراس پھیل گیا اور اپنے عزیز اوقارب رشتہ داروں سمیت دوست واحباب سے رابطہ کرکے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ زلزلے کی شدت اور نقصانات کے حوالے سے معلومات لیتے رہے تاکہ کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی جبکہ زلزلہ پیمامرکزی کے مطابق کراچی و بلوچستان ضلع حب و لسبیلہ کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کی شدت 5.2ریکارڈ کیا گیا جبکہ زلزلہ کا مرکزی 12کلو میٹر گہرائی جبکہ کراچی سے 87کلو میٹر شمال کی جانب بتایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


