عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر دھرنا دے دیا
راولپنڈی (صباح نیوز)اڈیالہ جیل میں قیدبانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لیے آنے والی بہنوں کو پولیس نے جیل سے پہلے ناکے پر روک دیا آج بھی ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،عمران خان کی بہنوں نے کھورکپور ناکے پر دھرنہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق منگل عمران سے فیملی کی ملاقات کادن ہے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے بہنیں گھورکپور فیکٹری کے پاس پہنچیں،پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو گھورک پور ناکے پر روک دیا ہے جس کے بعد پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنا ن آمنے سامنے آگئے ملاقات کے لیے جانے نہ دینے پر عمران خان کی بہنوں نے ناکے پر دھرنہ دے دیا،پولیس کی باری نفری ناکے پرموجود ہے جوکسی کو بھی اڈیالہ جیل کی طرف جانے نہیں دے رہی ہے۔
Load/Hide Comments


