کوئٹہ، نواں کلی میں گیس لیکج کے باعث دکان میں دھماکہ، پانچ افراد زخمی

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے علاقے میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ایک دکان میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک بچی سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میٹروپولیٹن فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور قریبی حماماور دیگر کمرشل دکانوں کو محفوظ بنایا۔جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں