لاہور میں ناروے سے آئے مہمان شہری کو لوٹنے والے عادی مجرم سی سی ڈی اہلکار نکلے، ایک گرفتار
لاہور (ویب ڈیسک) ناروے سے آئے مہمان شہری کو راہ چلتے یرغمال بنا کر لوٹنے والے عادی مجرم سی سی ڈی کے اہلکار نکلے۔ سی سی ڈی اہلکاروں نے شہری کو انکاﺅنٹر کی دھمکی دے کر 5 لاکھ روپے اپنے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کروا لیئے۔ اہلکاروں نے پستول کے زور پر بینک کارڈ لے لئے، ایک اہلکار نے قریبی اے ٹی ایم میں جا کر 95 ہزار روپے نکلوا لئے۔ لاہور کے علاقے رائیونڈ میں لاہور پولیس نے نارویجن پلٹ شہری کو لوٹنے والے سی سی ڈی اہلکار کوگرفتار کرلیا۔
Load/Hide Comments


