چتکان بازار کی سڑکیں خستہ حال، پنجگور میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال، سی پیک روڈ پر دھرنا دینگے، انجمن تاجران

پنجگور ( نامہ نگار ) پنجگور چتکان بازار کی سڑکوں کے کام میں تعطل کے خلاف شٹر ڈاو¿ن ہڑتال ۔ شٹر ڈاو¿ن ہڑتال کی کال انجمن تاجران پنجگور نے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور بازار کی سڑکوں کے کام میں تعطل کے خلاف شہر میں مکمل شٹر ڈاو¿ن ہڑتال ہے ۔ ہڑتال کی وجہ سے بازار کی تمام دکانیں کاروباری مراکز مالیاتی ادارے بینک مکمل طور پر بند ہیں ۔ تاجران کمیٹی کہنا ہے کہ بازار کے روڈ چھ ماہ پہلے اکھاڑے گئے تھے مگر تاحال ان پرکام شروع نہ ہوسکا ہے جس کی وجہ سے گردوغبار سے سانس لینا بھی محال ہوچکا ہے تاجر برادری کا روزگار بھی متاثر ہے ۔ انجمن تاجران کا مزید کہنا ہے کہ جب تک سڑکوں کا کام شروع نہیں کیا جائے گا اس وقت تک بازار میں شٹر ڈاو¿ن ہڑتال جاری رہے گا اور مزید مطالبات کی منظوری کے لیے انجمن تاجران کمیٹی اپنے ہزاروں ممبران کے ہمراہ سی پیک روڈ پر بھی جاکر دھرنا دے گا ۔انجمن تاجران کمیٹی کے صدر فرید نواز کا مزید کہنا تھا کہ اس مسلے پر ہم چیف سکریٹری تک بھی گئے تھے اسکے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوسکا ۔ محکمہ بی اینڈ آر نے مسلے کو مزید طول دیا ہے ۔ دریں اثنا ایکسئین روڑ پنجگور شہاب مگسی نے روڑوں کے کام میں تاخیر کی وجہ پلانٹ لیبر کی عدم دستیابی کہا ہے ایکسئین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے روز روڑوں کی تعمیر کا کام باقاعدگی کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں