نیشنل پارٹی مڈل کلاس لوگوں کی سیاسی اور قومی جماعت ہے، ڈاکٹر مالک بلو چ

کوئٹہ (آن لائن) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان عبید لاشاری کے جاری کردہ بیان کے مطابق نومنتخب اراکین و صوبائی ورکنگ کمیٹی کی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تقریب حلف برداری گزشتہ شام 5 بجے منعقد کی گئی تقریب حلف برداری زیر صدارت نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ منعقد کی گئی تقریب حلف برداری کا آغاز کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ نے منتخب اراکین ، ورکنگ کمیٹی اور صوبائی کابینہ کے 2 عہدیداران جن میں صوبائی ترجمان عبید لاشاری، یوتھ سیکرٹری محمود رند ، اراکین ورکنگ کمیٹی آغا فاروق شاہ ، کرنل قذافی حمیدہ فدا ، فریدہ بلوچ، نادر بلوچ، فیصل منشی سے پارٹی آئین میں درج حلف کے مطابق حلف لیا حلف لینے کے بعد صدارتی خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے جن دہشت زدہ حالات میں پارٹی کے قومی کانگریس اور وحدت کنونشن کو کارکنوں اور کونسلران نے کامیابی سے ہمکنار کیا ہے اس سے نیشنل پارٹی کی سیاسی ، فکری اور جمہوری جدوجہد کو مزید تقویت حاصل ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی کی نوجوان قیادت پر جو ذمہ داری عائد کی گئی ہے اس کو احسن طریقے سے نبھانے میں اپنا بھر پور کردارادا کریں گے نیشنل پارٹی جوکہ کارکنوں اور مڈل کلاس کے لوگوں کی سیاسی اور قومی جماعت ہے جس کی جدوجہد سے عوام کو ایک نئی امید حاصل ہوگی۔ انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ نو منتخب صوبائی کابینہ پارٹی کو تنظیمی بنیادوں پر استوار کرتے ہوئے حقوق کے حصول کو مزید پروان چڑھانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ اب وقت آگیا ہے کہ پارٹی قیادت اور سیاسی کارکنوں کو عوام میں پارٹی کے فکری اور سیاسی نظریے کو گھر گھر پہنچائیں تاکہ پارٹی کے جو مقاصد ہیں وہ عوام تک پہنچ سکیں اور بلوچستان کے کو منظم کرکے نیشنل پارٹی کو ایک ایسی سیاسی قوت بنایا جائے جو اپنے حقوق اور اپنے ساحل و وسائل کا دفاع سیاسی و شعوری بنیادوں پر کرسکیں اور اپنی جدوجہد کے ساتھ اسلام آباد کے طاقتور قوتوں سے 70 سالہ روا رکھی گئی احساس محرومی کا ازالہ کرواسکیں اور اپنے سیاسی ، سماجی اور قومی حقوق کے حصول کو یقینی بنانے اپنا سیاسی کردار ادا کرسکیں۔آخر میں انہوں نے بلوچستان کے عوام اور نوجوانوں کو یہ پیغام دیا کہ وہ نیشنل پارٹی کے پرچم کو تھام کر اپنا سیاسی و شعوری کردار ادا کریں۔ تقریب حلف برداری میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءڈاکٹر اسحاق بلوچ، عبدالخالق بلوچ، چیئرمین بی ایس او بوہر صالح بلوچ، ممبران سینٹرل کمیٹی حاجی عطاءمحمد بنگلزئی، ،حاجی عبدالصمد رند، مرکزی ترجمان علی احمد لانگو سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں