چمن ٹیوب ویل سے 3 سالہ بچہ 24 گھنٹے بعد بھی ریسکیو نہ کیا جاسکا
چمن(یو این اے ) چمن انزرگی کاریز کے علاقے میں گزشتہ شام 5 بجے 3 سالہ بچہ ٹیوب ویل کی بور میں گر گیا ہے جس کو پی ڈی ایم اے نے ریسکیو آپریشن کے دوران 24 گھنٹوں بعد بھی نہ نکال سکیں اور آپریشن جاری رکھا ہے ٹیوب ویل کی بور ایک گھر میں نکالا گیا تھا جس کا ہول کھلا چھوڑ دیا تھا بور میں گرنے والا بچہ وہاں پر کام کرنے والا ایک کسان کا بیٹا ہے جس کو نکالنے کیلئے انتظامیہ کی رات بھر کوششوں سے نہیں نکالا جا سکا بچے کو نکالنے کیلئے پی ڈی ایم اے کی ٹیم طلب کرلی گئی جو دن 12 بجے پہنچ کر اپنا ریسکیو آپریشن شروع کیا اور بچے کو تا حال ریسکیو نہ کر سکیں انتظامیہ کے مطابق بور کی لمبائی 9 سو فٹ ہے اور بچہ بور میں 150 فٹ پانی کے اندر کیمرے کے ذریعے پایا گیا بچے کو کوئی معجزہ ہی بچا سکتا ہے تاہم بچے کو نکالنے کاکام جاری ہے ۔
Load/Hide Comments