کوئٹہ ،غیر معیاری لیباٹریوں کی بھر مار، نجی ہسپتالوں کی پارکنگ میں بھی لیبارٹریاں قائم
کوئٹہ(یو این اے)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں غیر قانونی اور غیر معیاری لباٹیوں کی برمان موجود ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر کے علاقے جناح روڈ اور اس کے ارد گرد گلیوں میں غیر معیاری لیبارٹریوں کی بھر مال کی وجہ سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ بلڈ سی پی بلڈ کلچر اور انفیکشن کے ٹیسٹ کروائے جائیں تو ایک لیبارٹری کی رپورٹ الگ آتی ہے دوسری لیبارٹری کی رپورٹ الگ ہوتی ہے اس طرح محکمہ صحت ان غیر قانونی لیبارٹریوں کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہیں کررہی ہے جناح روڈ کے علاوہ نجی ہسپتالوں کی پارکنگ اور سلیم میڈیکل کمپلیکس میں غیر قانونی لیبٹیاں قائم کی گئی ہیں نہ تو جن کے پاس لائسنس ہے اور نہ ہی مشینیں موجود ہیں یو این اے کے مطابق جو خود ساختہ رپورٹیں بنا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور اس پر شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان میں بالکل خاموشی کا تالا لگایا ہوا ہے نہ ہی لائسنس چیک کیے جا رہے ہیں اور نہ ہی لبرٹیوں کا معیار دیکھا جا رہا ہے۔