بدامنی کے حالیہ لہر سے پشتون علاقوں میں حکومتی رٹ ختم ہو کر رہ گئی، اے این پی

کوئٹہ (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کابینہ کا اجلاس ارباب ہاﺅس میں زیر صدارت صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی منعقد ہوا جس میں ملکی سیاسی صورت حال صوبے میں امن وامان کی مخدوش حالات اور تنظیمی و پارلیمانی امور سے متعلق تفصیل سے غور وخوض ہوا اجلاس میں پشتون وطن میں جاری بدامنی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ دہشت گردی کی حالیہ لہر سے پشتون وطن میں حکومتی رٹ ختم ہو کر رہ گئی صوبہ پشتونخوا کے جنوبی اضلاع عملاً دہشت گردوں کی نرغے میں ہے پولیس لیویز اور انتظامیہ سرشام تھانوں اور قومی شاہراہوں سے کوچ کر جاتے ہیں اور وہاں دہشت گروں کاراج ہوتا ہے جبکہ یہاں صوبے کے متعدد اضلاع شیرانی ژوب موسی خیل قلعہ سیف اللہ دکی زیارت ہرنائی لورالائی پشین اور چمن میں دن دیہاڑے مسلح جھتے دندناتے پھیر رہے ہیں دکی میں بے گناہ نہتے 23 کانکنوں کی شہادت سے لیکر مقامی لیویز اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ تواتر سے جاری ہے اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے جو اس وقت مکمل طور پر ناکامی سے دوچار ہے حکومت اور ریاستی ادارے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگاکر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنارہی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اخترجان مینگل ان کے ساتھیوں پشتون تحفظ مومنٹ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماں اور ساتھیوں کے خلاف مقدمات سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہے حکومت ہوش کا ناخن لیتے ہوئے ایسے بے جاہتھکنڈوں کا سہارا لینے کے بجائے گڈ گورننس امن وامان کے قیام پر توجہ دیں اجلاس میں چمن ڈیورنڈ لائن سے متصل ایک سال سے جاری پرلت پر حکومتی اور ریاستی سردمہری کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ لاکھوں لوگ نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے جبکہ ریاست اور حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی عوامی نیشنل پارٹی اولس کی ترجمان جماعت کی حثیت سے ان جیسے ایشوز پر بھرپور آواز اٹھاتی رہیگی اجلاس میں ضلع پشین کے علاقے برشور توبہ کاکڑی اورژوب اور شیرانی کے اضلاع میں آباد قبائل کے اباواجدا کے زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی مذمت کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ مقامی قبائل کو دست وگریبان کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اجلاس میں شہدا وطن شہید خان جیلانی خان اچکزئی کی14ویں اور شہید اسدخان اچکزئی کی چھوتی برسی کے موقع پر انہیں ان کی قومی وطنی سیاسی اور جمہوری جدوجہد اور لازوال قربانی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہدا کی قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت صدسالہ تحریک عوامی نیشنل پارٹی کی شکل میں محو سفر ہے ان شہدا کی جہد کو سامنے رکھتے ہوئے ان کی ارمانوں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن جدوجہد اپنائی جائیگی شہدا وطن کی یاد کی مناسبت سے 22 نومبرکو چمن میں جلسہ عام منعقد کیا جائیگا جس میں اے این پی کی مرکزی وصوبائی قیادت شہدا کو خراج تحسین پیش کریں گے اس سلسلے میں اضلاع کی شیڈول جاری کیا گیا جس کے مطابق ضلع حب ضلعی کونسل 6نومبرکو باچاخان مرکز حب، منگل 11نومبر ضلع کوئٹہ ضلعی مجلس عاملہ، 12نومبر قلعہ عبداللہ ضلعی کونسل بمقام کاکاجی برمہ،13نومبر کو ضلع قلعہ سیف اللہ ضلعی مجلس عاملہ اجلاس،15نومبر ضلع پشین دورہ،16نومبر ضلع لورالائی ضلع کونسل اجلاس ،17نومبر ضلع زیارت ضلعی کونسل اجلاس بمقام سنجاوی منعقد ہوگا جبکہ 22نومبر کو چمن میں شہدا وطن کی یاد میں میں جلسہ عام منعقد کیا جائیگا اور24نومبر کو صوبائی مجلس عاملہ کااجلاس ارباب ہاس کوئٹہ میں منعقد کیا جائیگا جس میں حالیہ ملکی سیاسی صورت حال تنظیمی وپارلیمانی امور سے متعلق غور وخوض کیا جائیگا اجلاس میں صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے پارٹی کے صوبائی کونسل کے رکن سبحان اللہ کاکڑ کو صوبائی ڈپٹی سالار اعلی نامزد کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں