پنجگور ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ بدترین شکل اختیار کر گئی، عوام ازیت میں مبتلا
پنجگور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجگور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے بدترین شکل اختیار کر گیا ہے رات صرف دو گھنٹے اوردن کو دو گھنٹے بجلی مہیا کی جاتی ہے 24 گھنے کے دوران پنجگور کو صرف چار گھنٹے بجلی سپلائی ہوتی ہے سردی کی موسم کے دوران اکثر لوگ گھروں میں سوتے ہیں جسکی وجہ سے شہریوں کی فور رات تاریکی میں گزر جاتا ہے جسکی وجہ سے عوام کو شدیدشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے پنجگور ایک شورش زدہ علاقے ہے رات بجلی نہ ہونے سے شہری خوف کے ماحول میں فوری رات گزارہ کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق پنجگور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے بدترین ماحول میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں 24 گھنٹے کے دوران صرف چار گھنٹے بجلی کی فراہمی سے معمولات زندگی شدید متاثر سکول سرکاری دفاتر روزانہ اجرت پر کام کرنے والے شدید ازیت اور پریشانی میں مبتلا ہیں دان کو صرف دو گھنٹے اور رات کو دو گھنٹے بجلی مہیا کرکے عوام کی زندگی اجیران بنا دی گئی ہے اس وقت صورتحال کو دیکھتے ہوئے ضلع پنجگور کو ایک شورش زدہ علاقے کہا جاتا ہے رات بھر بجلی کی فراہمی دس بجے مبند کرکے عوام کو شدید خوف کے ماحول میں چھوڈا جاتا ہے حالانکہ پنجگور کو ہمسیاجہ ملک ایران سے بجلی مہیا ہونے ساتھ پنجگور کو گزشتہ سال ۔یشنل گریڈ سے منسلک کرکے وعدہ کیا گیا تھا کہ پنجگور کو نیشنل گرڈ سے بجلی پیدا کیا جائے گا صرف چند دن پنجگور کو نیشنل گرڈ سے بجلی مہیا ہونے کے بعد واپس بند کردیا گیا ہے بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ اور بندش سے عوام پریشانی میں مبتلا ہے عوامی حلقوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ پنجگور میں بجلی کی شدید لوڈ شیڈنگ کو کم کرکے پنجگور کو نیشنل گریڈ سے بجلی کی سپلائی بحال کیا جائے ۔