غیر سرکاری مسلح جتھوں کا تدارک کرکے پنجگور میں امن قائم کیا جائے، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور آل پارٹیز شہری ایکشن پنجگور کے وفد کی چیئرمین علاوالدین ایڈوکیٹ وائس چیئرمین آغا شاہ حسین بلوچ اور حافظ محمد اعظم بلوچ کی سربراہی میں نئے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی سے انکے دفتر میں ملاقات میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمی پر مشتمل سیاسی جماعتیں نیشنل پارٹی جمعیت علما اسلام بی این پی مینگل پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن جماعت اسلامی انجمن تاجران کے رہنما علما کرام معتبرین بھی شامل تھے ملاقات میں پنجگور کے امن وامان منشیات کے اڈوں، غیر سرکاری مسلح جتھوں کا تدارک، ٹیچنگ ہسپتال سمیت دیگر صحت کے اداروں کی فعالی اور ڈاکٹروں کی کمی پنجگور سمیت کوچہ جات اسکولوں کی بندش، پنجگور میں مسلح افراد کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ، بجلی کا بحران، پنجگور میں گزشتہ چھ سال سے موبائل انٹر نیٹ ڈیٹا کی بندش، میگا پروجیکٹ میں شامل سڑکوں کی عدم تعمیر سمیت دیگر مسائل پر ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پنجگور نے کہا کہ پنجگور ایک پر امن تعلیم یافتہ شعوری لوگوں کا مسکن رہا ہے پنجگور کی امن ترقی اور تعلیم ضلع کی پہچان ہے لیکن گزشتہ چند مہینوں سے پنجگور کے امن وامان انتہائی مخدوش اور حالات روز بروز خراب ہوتے جارہے ہیں نامعلوم اور معلوم ٹارگٹ کلرز کے ہاتھوں معصوم لوگوں کی قتل عام نے ضلع کی حالات کو مزید مخدوش کردیا ہے ضلع میں صحت اور تعلیم کے ادارے بہتری اور فعالیت کے بجائے تنزلی کی طرف گامزن ہے ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کا شدید مسائل درپیش ہیں لوگ چھوٹے سے بیماری کیلئے تربت کوئٹہ اور کراچی جانے پر مجبور ہیں، ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی شعبہ خستہ حالی کا شکار ہیں پنجگور کوچہ جات کے علاقوں کے اکثر اسکول بند ہیں منشیات کی وبا نے پورے ضلع کو اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے، روز بروز منشیات کے اڈوں کا اضافہ ہو رہا ہے پوری دنیا انٹرنیٹ سے منسلک اپنے تمام امور چلا رہی ہے لیکن بدقسمتی سے پنجگور کے انٹرنیٹ موبائل ڈیٹا گزشتہ چھ سال سے بغیر کسی وجوہات کے بنا پر بند ہے جس میں طلبا صحافی کاروباری حضرات تاجر برادری اور دیگر مشکلات کے شکار ہیں ضلع میں بجلی کی بحران نے شدت اختیار کیا ہوا ہے، چار روز بجلی بغیر کسی تعطل کے چلنے کے بعد ایک بار پھر طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے پنجگور میں صحت کی سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہمیشہ لوگ باعث مجبوری ہوائی سفر کے ذریعے کسی بیمار اور اپنی ضروری کام کیلئے پی آئی اے کے ہوائی سفر استعمال کرتے تھے لیکن پنجگور کے ائیرپورٹ کو بند کرکے ہوائی سفر کو بھی پنجگور کیلئے بند کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور ایک سرحدی علاقہ ہے عوام کی روزگار اور زرائع معاش بارڈر سے وابستہ ہے آل پارٹیز بارڈر کے کاروبار کو مزید وسعت دینے اشیا خورونوش پر پابندی ختم کرکے اشیا خورونوش کیلئے ایک مخصوص انٹری پوائنٹ کا اضافہ کیا جائے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی بلوچ نے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے بہتری اداروں کی خصوصا تعلیم صحت کے مرکزوں کی فعالی میرا اولین ترجیح ہے چاہتے ہیں کہ ضلع کی امن وامان بحال اور دیگر جملہ مسائل حل ہو اسکے لئے سیاسی جماعتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈروں کی تعاون کی ضرورت ہے اگر عوام کی تعاون رہی تو جلد مسائل پر قابو پاکر بہتری کی جانب گامزن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو مسائل ضلع سے تعلق رکھتے ہیں انہیں بتدریج حل کرینگے جو مسائل صوبائی اور وفاقی سطح کے حکام بالا سے رابطہ کرکے حل کی طرف بڑھیں گے ،ہماری کوشش ہے کہ پنجگور میں ایک ماڈرن سکول اور ہسپتال کا قیام عمل میں لائی جائے تاکہ ضلع کے عوام کو بروقت اور فوری ریلیف ملیں انہوں نے کہا کہ امن وامان کی بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاینگے پولیس اور لیویز کی گشت کو اضافہ اور مشترکہ لیویز اور پولیس کی گشت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور میں ڈاکٹروں کی کمی کے بارے سیکرٹری صحت سے بات ہوئی ہے انہوں ٹیچنگ ہسپتال کیلئے 20 ڈاکٹروں کی تعیناتی کی یقین دھانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ کی بندش پر حکام بالا سے بات چیت ہورہی ہے اور جلد ہی اسکا کوئی حل نکل آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں