مشکے میں 9 سالہ بچی کے قتل کیخلاف عوام سڑکوں پر آگئے، تخریبی کارروائیوں کی مذمت

مشکے (بیورو رپورٹ) مشکے کے لوگوں کی تخریب کاری کیخلاف ریلی، مشکے کے عوام نے گجر بازار کے مقام پر تخریب کاری کیخلاف ریلی نکالی، ریلی کے شرکاءنے مختلف پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پرمختلف نعرے درج تھے۔شرکا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایک تنظیم معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا کر ظلم اور جبر کی تمام حدیں پار کررہی ہے۔ اس طرح کی تخریبی کارروائیوں سے عوام کو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔ مشکے کے عوام تخریب کاری کا خاتمہ کر کے پرامن اور سکون کی زندگی گزارنے کے خواہش مند ہیں۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گزشتہ روز مشکے کے علاقے گورکھائی میں مسلح افراد نے معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا جس سے نو سالہ معصوم بچی نصیبہ جاں بحق اور تین معصوم بچے شدید زخمی ہوئے تھے، جو اسوقت زیر علاج ہیں۔ مقررین نے کہا کہ مسلح افراد نے مشکے کے بیشمار بے گناہ اچھے وباکردار لوگوں کونشان بناکر مشکے کو بہت نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ مسلح افراد کی وجہ سے مشکے کے لوگ زندگی کے بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہیں، آخر میں مقررین نے مشکے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ خوف اور ڈر کی کیفیت سے نکل کر مشکے میں امن اور ترقی کے خاطر اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں