پنجگور میں ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور کے علاقے حانے تل میں ایک شخص کی لاش برآمد۔ لیویز ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے حانے تل کے قریب لیویز فورس کو نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی جسے شناخت کیلئے ٹیچنگ اسپتال پنجگور منتقل کیا گیا، مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ مقتول سے موٹر سائیکل پنکچر کا سامان، موبائل، دستاویز سمیت دیگر سامان ملا، لاش کی شناخت نہ ہوسکی تھی۔ مزید تفتیش لیویز فورس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں