کوہلو ، چھاونی اور دولواہی میں قبائلی رہنماءکے گھر پر حملہ

کوہلو ( نذر بلوچ قلندرانی ) گزشتہ رات کوہلو کے علاقے یونین کونسل وٹاکڑی دولواہی میں قبائلی رہنماءکریم شیرانی کے گھر پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کیا ہے جبکہ کوہلو میں قائم ایف سی کے مرکزی کیمپ پر متعدد دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی تاہم دنوں حملوں میں کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ہے، نساو¿ کے رہائشی قبائلی رہنماءکریم شیرانی نے مقامی صحافی سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میرے گھر پر حضور بخش ولد غلام قادر، یار خان ولد جاڑو اور دو نامعلوم شخص نے رات کے 11:30بجے پر سکیل اور کلاشنکوفوں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں الحمدللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، یاد رہے اس سے قبل گزشتہ ہفتے دلوائی میں قبائلی رہنماءوڈیرہ لیاقت علی لوہارانی کے گھر پر حملہ ہوا تھا، آخر میں کریم شیرانی نے ایف سی کمانڈنٹ کوہلو، 101 ونگ کرنل بارکھان اور خاص کر تحصیل دار بارکھان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جاعہ وقوعہ کی وزٹ کرکے فائرنگ کا جائزہ لے شرپسند عناصر کیخلاف کارروائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں