صدر بلوچستان کی محرومیاں دور کرینگے، چھوٹے صوبوں کو خودمختاری دی، بخت محمد کاکڑ

کوئٹہ(انتخاب نیوز)صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے صدرمملکت آصف علی زرداری کے دورہ کوئٹہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے دورہ بلوچستان کے عوام کے لیے خوش آئند ہے اور وہ صوبے کی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں اور صوبے کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور صوبے کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا بھرپور کوشش کرینگے۔ صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جمہوری پارٹی ہے جو جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے اپنی آفس میں صحافیوں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری بلوچستان کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے، انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل آصف علی زرداری جب پہلی بار صدر مملکت بنے تو انہوں نے نہ صرف چھوٹے صوبوں کو خودمختاری دی بلکہ بلوچستان کے بے روزگارنوجوانوں کیلئے آغاز حقوق بلوچستان پیکج کااعلان کیا جس سے صوبے کے ہزاروں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسرآئے جس سے ہمارے صوبے کے نوجوانوں کو روزگار ملے اور صدر مملکت آصف علی زرداری دورہ بلوچستان سے صوبے کے سیاسی و سماجی اور معاشی حالات پربھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں