پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس، عہدیداروں کا انتخاب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس کراچی میں منعقد کیا گیا جس میں عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔اجلاس میں دنیا ٹی وی کے میاں عامر محمود کو چیئرمین منتخب کرلیا گیا، اے آر وائی کے سلمان اقبال کو سینئر وائس چیئرمین منتخب کیا گیا۔جیو ٹی وی کے میر ابراہیم رحمان وائس چیئرمین منتخب ہوئے، ڈان نیوز کے شکیل مسعود کو سیکریٹری جنرل منتخب کیا گیا۔آج ٹی وی کے احمد زبیری کو جوائنٹ سیکریٹری، کے ٹی این کے اطہر قاضی فنانس سیکریٹری منتخب ہوگئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی بی اے کے تمام نو منتخب عہدیداران کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ پُرامید ہوں کہ نو منتخب عہدیداران براڈ کاسٹنگ، براڈکاسٹنگ ہاؤسز کے مسائل کے حل میں کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پی بی اے کے نو منتخب عیدیداران ایسوسی ایشن کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران پاکستان میں براڈکاسٹنگ کو بین الاقوامی معیار سے آہنگ کرنے کیلئے فعال کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں