جسٹس محمد کامران ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کوئٹہ (یو این اے) جسٹس محمد کامران ملاخیل نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں منعقد ہوئی جس میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا۔تقریب میں بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز، سینئر وکلا، بار کے نمائندے، صوبائی وزرا اور مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر قانونی اور عدالتی نظام میں شفافیت اور بروقت انصاف کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
Load/Hide Comments


