بیوٹمز کوئٹہ میں طلبا تنظیموں کی اسٹوڈنٹس آرگنائزیشنز کانفرنس، پالیسیوں کیخلاف بیوٹمز اسٹوڈنٹس جوائنٹ کمیٹی بنانے کا فیصلہ

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کوئٹہ اخونزادہ عطاءالرحمن کی قیادت میں اسلامی جمعیت طلباءبیوٹمز کے زیراہتمام آل اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کانفرنس سے طلباءتنظیموں کے رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے مجموعی طور پر دس نکاتی اعلامیہ پیش کیا، سب نے اتفاق اور ساتھ ملکر کر چلنے کا اعادہ کیا۔ فیسز کی مد میں چھ ہزار روپے اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ لاءکیمپس کا صرف ایک بس ہے اس کو بڑھا کر تین سے چار کیا جائے۔ کارڈز چیکنگ کے نام پر طلبہ کی تذلیل بند کی جائے۔ انٹری پالیسی اپنا کر عام طالبعلوں کو جامعہ،لیبز و لائبریری تک رسائی دی جائے۔ اسٹک آف پالیسی کے میرٹ کا مکمل خیال رکھتے ہوئے5یا7 کے بجائے پہلے تین سیمسٹرز میں ہی اپنا کاروائی کی جائے۔ وی سی،پرو وی سی، رجسٹرار و تمام ڈائریکٹرز تک عام طلبہ کی رسائی آسان بنائی جائے۔ تمام فیکلٹیز میں ہریسمنٹ کیسزوشکایات حل کرنے کے لئے آسان میکنزم ترتیب دی جائے۔ تمام پی ایچ ڈیز کو ڈیپارٹمنٹ میں بھیجاجائے تاکہ تدریسی خدمات سرانجام دے سکے۔ سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائیوں سے گریز کیا جائے۔ جامعہ کے اندر تمام سیاسی مثبت سرگرمیوں،سٹڈی سرکل،گروپ ڈسکشنز،گیدرنگنزپر قدغن نہ لگایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں