صوبے میں کینسر کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار تک پہنچ گئی، حکومت جلد انڈومنٹ فنڈ جاری کرے، بلوچستان کینسر سوسائٹی
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان کینسر سوسائٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں کینسر کی مریضوں کی تعداد 13 ہزار تک پہنچ گئی، صحت کارڈ کی بندش کے باعث مریضوں کے علاج کے اخراجات برداشت کرنا نا ممکن بنا دیا ہے۔ خاص کر ان مریضوں کے لئے جو ماہانہ کیموتھراپی، ریڈیو تھراپی یا سرجری پر منحصر ہیں۔ بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کی سست روی مریضوں کو مزید ذہنی دباﺅ، مالی مشکلات اور علاج میں تاخیر کی طرف دھکیل رہی ہے۔ بلوچستان کینسر سوسائٹی کی جانب سے حکام بالا سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ جلد کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کیلئے بلوچستان انڈومنٹ فنڈ جاری کرتے ہوئے مریضوں اور ان کے اہلخانہ کی مشکلات کا سدباب کیا جائے۔
Load/Hide Comments


