خلیجی ممالک میں ایران کے مزید تازہ حملے، عراق میں ایران کے حامی 5 جنگجو مارے گئے، امریکی خبر رساں ادارہ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے منگل کو خلیجی ممالک پر مزید تازہ حملے کیے ہیں، دوسری طرف عراق میں ایک فضائی حملے سے ایران کے پانچ حامی جنگجو مارے گئے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق صبح کے وقت دبئی اور بحرین میں ایسے سائرن سنے گئے جو میزائلز کے خطرے کے وقت چلائے جاتے ہیں۔ دوسری جانب سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس نے تیل کے وسیع ذخائر رکھنے والے مشرقی علاقے میں دو ڈرون مار گرائے ہیں جبکہ کویت کے نیشنل گارڈز کا کہنا ہے کہ چھ ڈرون گرا دیے گئے ہیں۔ ایران اسرائیل پر میزائل اور ڈرونز سے حملوں کے علاوہ خطے میں امریکی اڈوں اور توانائی کے ذرائع کے انفراسٹرکچرکو بھی نشانہ بنا رہا ہے جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ سامنے آیا ہے۔
Load/Hide Comments


