کچھی، ڈھاڈرمیں سڑک کنارے دیسی ساختہ بم کادھماکا جبکہ دشت سے ایک نامعلوم شخص کی لاش بر آمد، پولیس

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں سریاب روڈدستی بم پھٹنے اور ضلعی کچھی کے علاقے ڈھاڈرمیں دیسی ساختہ بم کے دھماکے ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈپر محکمہ زراعت کے دفتر قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارروں نے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے ،دستی بم زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے پھٹنے سے کوئی نقصان نہیں ہواپولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔پولیس حکام کے مطابق ضلعی کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں سرکٹ آفس کے قریب سڑک کنارے دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا تاہم اس واقعہ میں بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،پو لیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی

دوسری جانب کوئٹہدشت سے پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی نعش قبضے میں لے لی۔ پولیس کے مطاب دشت کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں