کوئٹہ، زراعت کالونی کے گیٹ پر پھینکا گیا دستی بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے علاقے ولی جیٹ میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم زراعت کالونی کے گیٹ پر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھانہ شہید منظور ترین کے علاقے ولی جیٹ میں واقع زراعت کالونی کے گیٹ پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم پھینکا جو گیٹ کے قریب گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ملزمان فرار ہوگئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


