2023ءکے تحت نئی حلقہ بندیاں کرکے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے چاہئیں، کامران مرتضیٰ

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءو سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آئینی عدالت نے کوئٹہ میں 28 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں انتخابات ملتوی کرانے کے لئے عبدالقادر نامی شخص نے درخواست دائر کی تھی آئینی عدالت کے بینچ جس میں چیف جسٹس جسٹس امین الدین اور جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ نے کی کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کوئٹہ میں پرانی حلقہ بندیوں کے تحت بلدیاتی انتخابات کرائے جارہے ہیں جو حلقہ بندیاں 2017ءکی مردم شماری کے اعداد و شمار کے بعد معرض وجود میںآئی تھی جبکہ 2023ءمیں ہونے والی مردم شماری کے اعداد و شمار اور رپورٹ شائع ہوچکی ہے اس کے تحت نئی حلقہ بندیاں کرکے بلدیاتی انتخابات کرانے چاہئیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے حکومت کو اعتماد میںلئے بغیر 28 دسمبر کو انتخابات کرانے کا اعلان کرکے تاریخ دی گئی تھی اس لئے ہم نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ انتخابات کو ملتوی کیا جائے تاکہ 2023ءکی مردم شماری کے مطابق نئی حلقہ بندیاں مکمل کرکے حکومت کو اعتماد میں اور سیاسی جماعتوں آن بورڈ لیکر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے