کوئٹہ بلدیاتی انتخابات، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شہر کے مختلف علاقوں سے ممنوعہ تشہیری مواد ہٹا دیا گیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلدیاتی انتخابات 2025، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کوئٹہ کا ایکشن۔ شہر کے مختلف علاقوں سے ممنوعہ تشہیری مواد ہٹا دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم شہر کے مختلف علاقوں میں متحرک۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے کہا کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔ خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ تمام امیدواران انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کریں۔ کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 28 دسمبر 2025 کو ہوگی۔ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 182 کے تحت انتخابی مہم 26 دسمبر بروز جمعہ رات 12 بجے اختتام پذیر ہوگی۔ 26 دسمبر 2025 رات 12 بجے کے بعد کوئی بھی امیدوار انتخابی مہم نہیں چلا سکتا۔ خلاف ورزی کرنیوالے کو 2 سال تک قید یا ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں ہوسکتے ہیں۔
Load/Hide Comments


