امریکا میں پہلی مسلم نائب گورنر خاتون غزالہ ہاشمی نے قرآن پر عہدے کا حلف اٹھالیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں پہلی مسلم نائب گورنر خاتون غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھالیا، ریاست کی تاریخ میں پہلی بار گورنر کا عہدہ بھی خاتون رہنما ایبی گیل نے سنبھال لیا، ورجینیا کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ اٹارنی جنرل کا عہدہ سیاہ فام جے جونز نے سنبھالا، سابق رکن کانگریس ایبی گیل اسپین برجر گورنر بنی ہیں اور لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے پر غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف لیا، غزالہ ہاشمی ریاست کی بھی پہلی نائب گورنر خاتون ہیں، حلف برداری کے موقع پر انٹرفیتھ پرئیر بریک فاسٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں امام نے دعا کرائی

اپنا تبصرہ بھیجیں