محکمہ خزانہ میں بھرتیوں کا عمل شفاف، کامیاب اور عوامی اعتماد سے مکمل کرلیا، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ الحمداللہ محکمہ خزانہ بلوچستان میں 111 بھرتیوں کا عمل شفاف، کامیاب اور عوامی اعتماد سے مکمل کر لیا گیا، فیل امیدواروں نے بھی شفافیت کی گواہی دی ، بلوچستان کے ہر نوجوان کو اس کا حق دلائیں گے ۔یہ بات انہوں نے پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے ایک بیان میں کہی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں اب نوکریاں میرٹ پر دی جائیں گی، سفارش اور رشوت کا کلچر ہمیشہ کے لئے دفن کردیں گے تمام محکمہ جاتی بھرتیوں کو بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے معیار کے مطابق میرٹ پر لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن اور ضلعی سطح پر ڈیجیٹل بھرتیوں کا نظام متعارف کرائیں گے تاکہ ہر عمل شفاف اور عوام دوست ہو۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرفراز کبھی دھوکہ نہیں دے گا عوام سے کیا گیا وعدہ ہر صورت نبھاﺅں گا ،بلوچستان میں نوکریاں نہیں بکیں گی نہیں بکیں گی ۔


