کوئٹہ سول اسپتال میں ملازمین کا احتجاج، متعدد مظاہرین گرفتار کرلیے گئے، پولیس ذرائع

کوئٹہ (یو این اے) کوئٹہ سول اسپتال میں وزیر صحت کیخلاف احتجاج کرنے والے ملازمین کیخلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ واقعے کے بعد اسپتال میں صورتحال شدید کشیدہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ملازمین احتجاج کے دوران اسپتال کے مختلف داخلی راستوں میں جمع ہو گئے تھے، جس سے اسپتال میں مریضوں کی سہولتیں متاثر ہو رہی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی اسی شور شرابہ، رش اور مریضوں کی سہولت کے تحفظ کے لیے کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ احتجاج میں شامل افراد نے اسپتال کے احاطے میں ہنگامہ آرائی کی، جس سے اسپتال میں نظم و نسق قائم رکھنا ناگزیر ہوگیا۔ دوسری جانب ملازمین نے کہاہے کہ ان کا احتجاج جائز تھا اور وہ وزیر صحت کے خلاف اپنے مطالبات منوانے کے لیے پرامن احتجاج کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں