کوئٹہ لیاقت بازار پلازہ میں آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل گئیں
کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ، لیاقت بازار میں پلازہ میں آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل گئیں۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پلازہ میں کمپیوٹر، موبائل اور گارمنٹس سمیت مختلف اقسام کی دکانیں ہیں، ڈائریکٹر فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ نے پلازہ کے قریب بجلی کے ٹرانسفارمر اور تاروں کو بھی لپیٹ میں لیا تھا جس کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکل پیش آئی، آگ بجانے میں 13 گاڑیوں پر مشتمل ٹیم میں 70 افراد نے حصہ لیا۔
Load/Hide Comments


