حب، فیکٹری کے لیبر کوارٹر میں سلنڈر پھٹنے سے محنت کش جاں بحق

حب (نمائندہ انتخاب) حب صدیق سنز فیکٹری کے رہائشی لیبر کوارٹر میں سلنڈر دھماکہ، محنت کش جاں بحق، لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔ اس حوالے بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ شب حب شہر میں قائم صدیق سنز فیکٹری کے لیبر کوارٹر میں کھانا پکانے کے دوران سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں دھماکے سبب نوید احمد ولد سردار علی نامی محنت کش شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر حب اسپتال منتقل کیا جارہا تھا جو راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ متوفی صدیق سنز فیکٹری میں رہائش پذیر تھا اور تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے