تحریک انصاف کو جمہوری اسپیس دی جائے، حکومت پر پریشر ڈالنے کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی، حافظ حمد اللہ
کوئٹہ(یو این اے )جمعیت علمائے اسلام جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ نئے انتخابات کا ہمارا مطالبہ پرانا ہے اور حکومت کے خلاف حکمتِ عملی تیار کرنا ضروری ہے تحریک انصاف کو جمہوری سپیس دی جائے، اپوزیشن کو متحد ہونا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی حافظ حمد اللہ نے کہا کہ آٹھ فروری کے نتیجے میں بننے والی حکومت پر عوام کا اعتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف قومی کانفرنس کا اعلامیہ اور دوسری طرف علیمہ خان کا بیان ہے، جس سے یہ واضح نہیں کہ کون سا بیان مستند ہے۔حافظ حمد اللہ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حق میں موقف دیا اور کہا کہ محمود خان اچکزئی اور بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، اور ملاقات میں کوئی قباحت نہیں، جیسا کہ نواز شریف سے جیل میں ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک بڑی پارٹی ہے اور انہیں آگے بڑھنا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان پہلے پی ٹی آئی سے یہ پوچھیں گے کہ کس سے بات کرنی ہے، اور اجتماعی طور پر ملک کو سیاسی دلدل سے نکالنا ہوگا۔حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ حکومت پر پریشر ڈالنے کے لیے ایک اسٹرٹیٹجی بنانا ہوگی۔ حکومت ایک پارٹی کو جمہوری سپیس کیوں نہیں دے رہی؟ تحریک انصاف کو جلسے اور مظاہروں کی اجازت دینی چاہیے۔ انہوں نے اپوزیشن سے کہا کہ تقسیم سے فائدہ نہیں ہوگا، انہیں متحد ہونا ہوگا۔


