جسٹس نجم الدین مینگل 19 جنوری کوبلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل جج کا حلف اٹھائیں گے

کوئٹہ(این این آئی) جسٹس نجم الدین مینگل 19 جنوری کوبلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل جج کا حلف اٹھائیں گے چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل جسٹس نجم الدین مینگل سے حلف لیں گے۔حلف برداری کی تقریب بلوچستان ہائی کورٹ کے آڈیٹوریم ہال میں صبح ساڑھے11 بجے منعقد ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب میں معزز ججز، وکلاءاور اعلیٰ عدالتی افسران شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں