چمن میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے اہلکار شہید، ایک زخمی، حملے میں پولیو ٹیم محفوظ رہی، پولیس ذرائع

کوئٹہ (ویب ڈیسک) چمن کے علاقے روغانی میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا، شہید اہلکار کی لاش سول ہسپتال چمن منتقل کر دی گئی، جبکہ زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی، پولیو ٹیم حملے میں محفوظ رہی، واقعے کے بعد علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی، جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے