کوئٹہ میں قائم میری قلعہ ثبوت ہے کہ یہاں بلوچوں نے حکومت کی ہے، جلو گیر بلوچستان اور افغانستان کی سرحد تھی، محمود خان رابرٹ سنڈیمن کی کتابوں کے علاوہ حقیقی تاریخ بھی پڑھ لیں، آغا عمر احمد زئی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پرنس آغا عمر احمد زئی نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ محمود خان کا بیان سنا ایک بزرگ سیاستدان کے منہ سے اتنی چھوٹی بات اچھی نہیں لگتی کہ وہ یہ کہیں کہ کوئٹہ میں کسی بلوچ سردار یا خان کی کوئی دس ایکڑ زمین نہیں تھی، کوئٹہ میں قائم میری فورٹ خان خدائیداد خان نے بنایا تھا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کوئٹہ میں بلوچوں کی بادشاہت تھی، جلو گیر بلوچستان اور افغانستان کا سرحدی علاقہ تھا، محمود خان رابرٹ سنڈیمن کی کتابوں کے علاوہ حقیقی تاریخ بھی پڑھ لیا کریں، کوئٹہ بلوچوں کی ملکیت ہے، کوئٹہ میں قائم میری قلعہ کوئٹہ میں بلوچوں کی حکومت کا واضح ثبوت ہے، محمود خان نے یہ تقریر انتہائی غیر مناسب وقت پرکی، وہ تاریخ بھول چکے ہیں، کوئٹہ ہمارے خاندان کو بطور جنگی تحفہ احمد شاہ ابدالی نے دیا تھا جب میرے دادا نوری نصیر خان ان کے ہمراہ ایرانی فوج کیساتھ لڑے تھے،اس وقت کوئٹہ شال کوٹ کے نام سے جانا جاتا تھا، ہمارے انگریزوں کیساتھ معاہدے تھے اور کوئٹہ کا محصول بلوچستان وصول کرتا تھا نہ کہ افغانستان


