ڈیرہ بگٹی میں مغوی خاتون اور کمسن بچی کو بازیاب، نامزد ملزم گرفتار کرلیا، پولیس حکام
ڈیرہ بگٹی (آن لائن) ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ بگٹی نے رات کی تاریکی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغوی خاتون اور اس کی کمسن بچی کو بازیاب کرا لیا جبکہ مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ڈیرہ بگٹی ضیاءالحق مندوخیل کے خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی سرکل سوئی محمد خالد بزدار کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سوئی جلاب خان بگٹی سی آئی اے انچارج عبدالرحیم بگٹی اسسٹنٹ سب انسپکٹر علی محمد گاجانی اور ڈی آئی بی انچارج اللہ ڈنہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ظفر کالونی سوئی میں چھاپہ مار کارروائی کی، کارروائی کے دوران مقدمہ فرد نمبر 02 2026 بجرم 496A 34 PPC میں نامزد ملزم مصطفی ولد قیصر قوم بگٹی سکنہ سوئی کو گرفتار کر کے مغوی خاتون مسمات (ش) زوجہ آہڑ حسین اور اس کے ہمراہ کمسن بچی (م) کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا، پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے


