کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع کے ہسپتالوں میں پی ای ٹی اسکین مشین دستیاب نہیں
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع کے ہسپتالوں میں پی ای ٹی اسکین مشین دستیاب نہیں ، پی ای ٹی مشین کی سہولت دستیاب نہ ہونے سے کینسر کے مریضوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔آنکالوجیسٹ سینارہسپتال ڈاکٹر فیروز خان کے مطابق صوبے کے ہسپتالوں میں پی ای ٹی اسکین مشین کی سہولت کے نہ ہونے کے باعث اکثر مریضوں کو ایک ٹیسٹ کے لیے کراچی،لاہور،اسلام آباد یا دیگربڑے شہریوں کارخ کرنا پڑتا ہے،انہوں نے محکمہ صحت کے حکام سے اپیل کی ہے کہ کوئٹہ کے مرکزی ہسپتالوں میں پی ای ٹی مشین کی فراہمی یقینی بنائی جائے ،مشین کی دستیابی سے مریضوں کاعلاج ہوسکے گا اورقیمتی جانیں بچانے میں مدد ملے گی پی ای ٹی اسکین کینسر کے ٹیسٹ، تشخیص اورعلاج کے لئے جدید اور موثر طبی مشین ہے،پی ای ٹی مشین کے ٹیسٹ جسم میں کینسر کے خلیات کی موجودگی کا ابتدائی مرحلے میں تشخیص کرتا ہے۔


