قلات انتظامیہ کا ضلع کے 5 دیہاتوں سے مکینوں کے عارضی انخلا کا فیصلہ
کوئٹہ(این این آئی) قلات کی مقامی انتظامیہ نے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کو یقینی بنانے کے لیے ضلع کے 5 دیہاتوں سے مکینوں کے عارضی انخلا کا فیصلہ کرلیا۔ضلعی انتظامیہ قلات کے مطابق علاقے میں قیام امن کے لیے قلات کے علاقوں کلی پارود شمالی، پارود جنوبی، خلختی، خلیلی اور شوکی سے مکینوں کے انخلاءکا فیصلہ کیاگیاہے۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے علاقہ مکینوں کو 28 ستمبر تک محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ان علاقوں میں آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Load/Hide Comments


