تربت، کلاتک اللہ بخت کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
تربت(نمائندہ انتخاب) کلاتک اللہ بخت کے علاقے میں عبیداللہ ولد ابراہیم کو تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں عبیداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے، جبکہ مزید معلومات اور واقعے کی وجوہات سامنے آنا باقی ہیں۔
Load/Hide Comments


