بسیمہ، دالی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
بسیمہ(نمائندہ خصوصی) بسیمہ کے علاقے دالی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو شناخت کے لیے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کردیا، جہاں اسے رکھا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، جبکہ مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ لاش کو شناخت کے لیے سول ہسپتال بسیمہ میں رکھا گیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


