بلوچستان میں حالیہ آپریشن میں 216 شدت پسند ہلاک، 22 سیکورٹی اہلکار شہید، 36 عام شہری جاں بحق ہوئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پ ر) فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں شدت پسندوں کیخلاف حالیہ آپریشن میں 216 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 29 جنوری 2026 کو بلوچستان کے ضلع پنجگور اور ہرنائی کے نواحی علاقوں میں کارروائیاں شروع کی گئیں، اعلامیے کے مطابق اس مرحلے میں فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق ان کارروائیوں سے نمٹنے کے دوران مزید انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیاں مختلف علاقوں میں کی گئیں، ان کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 216 شدت پسند مارے گئے اور ان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔ ان آپریشنز میں خواتین اور بچوں سمیت 36 عام شہری، 22 سیکوررٹی اہلکار شہید ہار گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے