حب، کنڈ ملیر کے قریب مسافر بس کو حادثہ، ایک مسافر جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے

حب(نمائندہ انتخاب)مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر کے قریب اگور کے مقام پر مسافر بردار کوچ تیز رفتاری کے سبب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں جاں بحق مسافر کی شناخت بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے ریسکیو ذرائع بتاتے ہیں کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے تاہم نعش اور زخمیوں کو سول اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے