27 مارچ 1948ء میں محمد علی جناح اور خان آف قلات کے درمیان ایک معاہدہ ہوا، جس میں بلوچستان کی خود مختاری کو تسلیم کیا گیا تھا، اختر مینگل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عاصمہ جہانگیر کانفرنس 2026ءمیں بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ 27 مارچ 1948ءمیں خان آف قلات اور محمد علی جناح کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا، جس کی کچھ خاص شق یہ ہیں کہ بلوچستان بطور خود مختار ریاست ہوگا، صرف دفاع، کمیونیکیشن، کرنسی اور خارجہ پالیسی وفاق کے پاس رہے گی، لیکن اس معاہدے کی کبھی پاسداری نہیں کی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان 14 اگست کے بجائے 15 اگست 1947ءکو بنا اور یہ معاہدہ 9 مہینے بعد ہوا، اس 9 مہینے تک بلوچستان ایک آزاد ریاست تھا لیکن یہ بات اب کسی پاکستانی دانشور یا کتاب میں نہیں پڑھیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے