خضدار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے وڈھ کے رہائشی 3 افراد قتل

خضدار (بیورو رپورٹ) خضدارنال ہڑنبو ڈیم کے مقام پرنامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے تین افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نال ہڑنبو ڈیم کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے وڈھ کے رہائشی تین افراد موقع پرجاں بحق ہوگئے۔خضدار پولیس کنٹرول کے مطابق وڈھ کے رہائشی عبدالصبور ولد مولابخش قوم لانگو، ڈاکٹر عبدالرشید ولد گہورخان قوم میروانی اور منورلعل ولد چھتومل ساکنان وڈھ پکنک منانے کیلئے قریبی ڈیم ہڑنبو ڈیم گئے تھے، نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے انکو قتل کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر قریبی ہسپتال پہنچایا اور کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردیں، پولیس مزید قتل کے متعلق تحقیقات کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے