محمود اچکزئی نظریات رکھیں لیکن اٹیک نہ کریں، فوج سے متعلق ان کا بیان نہایت غیر ذمہ دارانہ ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن محمود خان اچکزئی کے فوج سے متعلق بیان کو بڑا غیر زمہ دارانہ قرار دے دیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے نے کہا کہ لیڈر آف اپوزیشن نے کہا کہ پاکستان کی فوج چار ضلعوں کی فوج ہے ، اس سے بڑا غیر زمہ دارانہ بیان نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی تھی، اس وقت پاکستانی فوج کا تشخص قومی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پانچ سال میں تین ہزار ایک سو اکتالیس اہلکار شہید ہوئے، کشمیر، بلوچستان، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے افسران اور جوان شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی نظریات رکھیں لیکن اٹیک نہ کریں۔ فوج کسی صوبے یا ضلعے کی فوج نہیں ہے۔ دہشت گردی کی اس جنگ میں ہم روزانہ نقصان اٹھا رہے ہیں، جبکہ بلوچستان میں دو سو سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں خون خرابے کی کوئی اجازت نہیں ہے۔ ہمارے فوجیوں کی گردنیں تنوں سے جدا کر دی جاتی ہیں، فوج اپنے خون سے اپنے حلف کی تائید کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے