کوئٹہ میں پولیس تھانہ خروٹ آباد کا نام شہید غنی اور سریاب تھانہ کا نام شہید محمود الرحمن رکھنے کی منظوری دیدی گئی
کوئٹہ کے پولیس تھانہ خروٹ آباد کا نام شہید غنی اور سریاب تھانہ کا نام شہید محمود الرحمن رکھ دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے پولیس تھانہ سریاب اور پولیس تھانہ خروٹ آباد کے نام شہداءکے نام سے منسوب کرنے کی منظوری، محکمہ داخلہ بلوچستان کا نوٹیفکیشن جاری۔ حکومت بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت کے دو اہم پولیس تھانوں کے نام تبدیل کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ بلوچستان (پولیس سیکشن) کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پولیس اسٹیشن خروٹ آباد اور پولیس اسٹیشن سریاب کے نام تبدیل کیے جا رہے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اسٹیشن خروٹ آباد کوئٹہ کو پولیس اسٹیشن شہید غنی خروٹ آباد کا نام دیا جائے گا، جبکہ پولیس اسٹیشن سریاب کو شہید محمود الرحمن پولیس اسٹیشن کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، بولتا بلوچستان میڈیا کے ذرائع کے مطابق مجاز اتھارٹی نے اس فیصلے کی منظوری شہداءکی خدمات اور قربانیوں کو یادگار بنانے کے لیے دی ہے۔محکمہ داخلہ نے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کو ہدایت کی ہے کہ ناموں کی تبدیلی کے لیے تمام ضروری انتظامی کارروائی مکمل کی جائے اور اس ضمن میں باقاعدہ احکامات و نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں۔


