اختر مینگل کا استعفیٰ پانی کا پہلا قطرہ ہے، ایک شخص کو پارلیمانی سیاست سے نکالنا مناسب نہیں، اس طرح لوگ وفاق سے دور ہوجائیں گے، سینیٹر کامران مرتضیٰ
اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردار اختر مینگل کا استعفیٰ پانی کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا اور اس کے بعد بارش ہوجائے گی، 17 مہینے بعد یہ استعفیٰ منظور کرلیا، بظاہر تو ایسا لگتا ہے کہ ان کی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں کی گئی تقریر کو بنیاد بنایا گیا ہوگا، مگر یہ جو پیچھے ماسٹر مائند ہوتے ہیں یہ اس بات سے ناواقف ہیں کہ شاید یہ پانی کا پہلا قطرہ ہو اس کے بعد بارش ہوجائے ، ایک شخص کو پارلیمانی سیاست سے نکالنا میرا خیال یہ مناسب نہیں ہے، اگر تقریر میں کچھ ایسا کہا گیا ہے تو آپ اس سے اختلاف کرسکتے ہیں، آپ اتفاق کرسکتے ہیں، آپ کو کشادہ دلی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو لوگ وفاق سے دور ہوتے جائیں گے
Load/Hide Comments


