پاکستان میں 42 سال بعد بھی لاکھوں طالبعلموں کے حقوق معطل ہیں، طلبہ یونینز پر عائد پابندی ختم کی جائے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے طلبہ یونینز پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ پاکستان میں طلبہ یونینز پر پابندی کے 42 سال بعد بھی لاکھوں طلبہ کے حقوق معطل ہیں، طلبہ یونین پر پابندی شہری سیاسی حقوق کے انٹرنیشنل کوینینٹ کے آرٹیکل21 کی خلاف ورزی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا پاکستان میں طلبہ یونین پر پابندی آزادی تنظیم کے آرٹیکل 22 اور آزادی اظہار کے آرٹیکل 19 کے خلاف ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا طلبہ یونینز آزاد اور جامع کیمپس کے لیے ضروری ہیں
Load/Hide Comments


